: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پٹنہ،22جون(ایجنسی) بہار میں بھاری بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سے 57 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ہیں. پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ کل سے بہار میں آندھی طوفان کے ساتھ ہوئی بھاری بارش سے 57 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ پٹنہ ضلع کے مختلف حصوں میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ بکسر ضلع میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے. انہوں نے بتایا کہ بھاگلپور، مونگیر،
سمستی پور اضلاع میں دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مظفر پور اور مغربی چمپارن اضلاع میں ایک ایک موت ہوئی ہے. انہوں نے بتایا کہ تین دیگر اموات دیگر علاقوں میں ہوئی ہیں. پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات میں 24 دیگر افراد زخمی ہو گئے. انہوں نے بتایا کہ 13 جانوروں کی بھی موت ہو گئی ہے. انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا اور بعض صورتوں میں متاثر خاندانوں کو پہلے ہی مالی مدد مہیا کرا دی گئی ہے.